Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب میں کھلاڑیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہیلپ لائن لانچ کرنے کا فیصلہ

کھیلوں سے متعلق شکایات کے لیے سوشل میڈیا کمپلینٹ سیل شروع کرنے کا اعلان
شائع 17 مارچ 2024 04:15pm

پنجاب میں کھلاڑیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہیلپ لائن لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب نے کھیلوں سے متعلق شکایات کے لیے سوشل میڈیا کمپلینٹ سیل شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر اسپورٹس پنجاب کو کمپلینٹ سیل کا فوکل پرسن مقرر کردیا گیا ہے۔

وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب نے کہا ہے کہ کمپلینٹ سیل کے قیام کی ہدایات جاری کردیں، کھیلوں سے وابستہ تمام حلقے اپنے مسائل کے حل کے لیے رابطہ کریں، کھیلوں کی سہولیات کے حوالے سے بھی شکایات درج کروائی جاسکیں گی۔

فیصل ایوب نے کہا کہ پنجاب کے کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ نکھارنے کے لیے بہترین ماحول فراہم کرنا چاہتا ہوں، پنجاب میں کھیلوں کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیںٓ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، تمام افسران کھیل اور کھلاڑیوں کی بہتری کے لیے فیلڈ میں متحرک ہوں۔

lahore

punjab

sports minister punjab

faisal ayub

palyers

Helpline launch