Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہریوں کو جوس پلا کر گردے نکالنے والے گروہ کا رکن گرفتار

گرفتار ملزم اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر لوگوں کو اغواء کرکے اسلام آباد لے جاتے تھے
اپ ڈیٹ 17 مارچ 2024 05:45pm

لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جوس پلا کر اغواء کرکے اسلام آباد لے جا کر گردے نکالنے والے گروہ کے رکن کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او گلشن اقبال سید قمر عباس و پولیس ٹیم نے انسانی گردے فروخت کرنے والےگینگ کے رکن کو گرفتار کیا، گرفتار ملزم ندیم اپنے ساتھی شعیب کے ساتھ مل کر لوگوں کو اغواء کرکے اسلام آباد لے جاتے تھے۔

ملزمان مختلف علاقوں میں موجود غریب اور نادار لوگوں کو پیسوں کا لالچ دے کر بھی گردے نکلواتے تھے۔ متاثرہ شخص سلیم مزدوری کرتا تھا گھر میں رنگ کرنے کے بہانے ساتھ لے جانے کے لیے گاڑی میں بٹھایا۔

ملزمان نے گاڑی میں مدعی مقدمہ کو جوس پلا کر بیہوش کیا۔ ملزمان لوگوں کو اپنے پاس بلاتے پھر اغواء کرکے اسلام آباد ڈاکٹر ظفر نامی شخص کے پاس لے جاتے، ڈاکٹر ظفر گردے نکال کرملزمان کو رقم کی ادائیگی کرتا تھا۔

ملزمان ایک گردے کے عوض ساڑھے چار لاکھ روپے کہہ کر متاثرہ شخص کو 50/60 ہزار روپے دیتے تھے۔

ملزمان متاثرہ شخص سلیم کو اغواء کرکے گردہ نکال کر رفوچکر ہو گئے جبکہ متاثرہ شخص نے پولیس سے رابطہ کیا جس پرملزم ندیم کو گرفتار کیا گیا۔

ملزم کے دوسرے ساتھیوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا پولیس ٹیم گرفتاری کے لیے کوشاں ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اس حوالے سے ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق تارڑ نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم شہریوں کو جوس پلا کر اغواء کرتے اور اسلام آباد لے جا کر گردے نکالتے تھے، ملزم ندیم اپنے ساتھی شعیب کے ساتھ مل کر لوگوں کو اغواء کرکے اسلام آباد لے جاتا تھا۔

ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ملزمان غریب اور نادار لوگوں کو پیسوں کا لالچ دے کر بھی گردے نکلواتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ متاثرہ شخص سلیم مزدوری کرتا تھا جسے گھر میں رنگ کرنے کے بہانے ساتھ لے گئے، ملزمان لوگوں کو اغواء کرکے اسلام آباد ڈاکٹر ظفر نامی شخص کے پاس لے جاتے، ڈاکٹر ظفر گردے نکال کر ملزمان کو رقم کی ادائیگی کرتا تھا۔

lahore

kidnapping

Arrested

Kidney

drinking juice

Gang member arrested