Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق

بچوں کی موت ملبے تلے دبنے سے ہوئی
شائع 16 مارچ 2024 03:20pm
File Photo
File Photo

لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی گھر کے تین بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

لاہور کے علاقے لٹن روڈ پر مکن کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

جس کے باعث گھر میں موجود 3 بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں میں ایک لڑکا اور 2 لڑکیاں شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بچے اسکول سے واپس آئے تھے، والدہ نے بچوں کو ایک کمرے میں بٹھا دیا تھا اور کود بچوں کے لیے کھانا لینے بازار چلی گئیں۔ تاہم کچی چھت ہونے کے باعث بچوں پر گر گئی، جس سے تینوں بچے جاں بحق ہو گئے۔

lahore

children

Died