Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

علی امین گنڈا پور اپنی مدت پوری نہیں کر پائیں گے، فیصل واوڈا

بانی پی ٹی آئی کو سمجھایا تھا لیکن ان کو آج تک سمجھ نہیں آئی، سابق وفاقی وزیر
شائع 16 مارچ 2024 12:21pm
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اپنی مدت پوری نہیں کر پائیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی، سنی اتحاد کونسل چاند پر حکومت بنا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو سمجھایا تھا لیکن ان کو آج تک سمجھ نہیں آئی، عمران خان سے گزارش ہے مولاجٹ کی سیاست چھوڑ دیں، جمہوری راستہ نکالیں اور لوگوں کو مشکل سے نکالیں۔

انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا امیدوار نہیں ، آزاد حیثیت سے سینیٹ الیکشن لڑ رہا ہوں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ پہلے بھی ایم این اے اور سینیٹر رہ چکا ہوں، سینیٹ میں جو جیتے گا 6 سال کیلئے منتخب ہوگا۔

pti

Senate election

faisal vawda

Ali Amin Gandapur

Pakistan Politics