Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے قومی اسمبلی کی نشست چھوڑنے کا اعلان کردیا

فیصل امین این اے 44 سے ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے، علی امین گنڈا پور
شائع 15 مارچ 2024 04:05pm

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے ڈی آئی خان کی این اے 44 کی نشت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی فیصل امین این اے 44 سے ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے، کسی کا رشتہ دار ہو کر آگے آنا مورثی سیاست نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کا رشتہ دار اہل نہیں ہے وہ آگے آئیں یہ موروثی سیاست ہے بانی پی ٹی آئی نے پوچھا کہ بھائی کو کابینہ میں کہاں ایڈجسٹ کر رہے ہو؟ ان کو پتہ نہیں تھا کہ میرے بھائی نے تو ابھی الیکشن لڑنا ہے۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ یہاں پر ہماری جماعت کی پالیسی اور بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق ہوگی۔

peshawar

cm kpk

Ali Ameen gandapur

Ali Amin Gandapur

CM KP

NA 44 dera ismail khan