Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مقاصد پورے کروانے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو لولی پاپ دیا گیا، عمر ایوب

حکومت نے قانون سازی کی ابتدا آئین کی خلاف ورزی سے کی، بیرسٹر گوہر
شائع 15 مارچ 2024 02:37pm

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مقاصد پورے کروانے کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو لولی پاپ دیا گیا، قومی اسمبلی میں قانون کا مطالعہ کرنے کا موقع نہیں دیا، یہ دن دیہاڑے ڈاکا مار رہے ہیں، کسی کو نہیں معلوم یہ کیا ترامیم کرنا چاہ رہے ہیں جبکہ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت نے قانون سازی کی ابتدا آئین کی خلاف ورزی سے کی، غیرقانونی عمل سے آرڈیننس میں ترامیم کرائی گئی، جس قانون میں ترمیم کرنا چاہتے ہیں وہ سب ممبران کے سامنے لائیں۔

عمر ایوب

پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ قومی اسمبلی میں وزیرقانون نے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا، قانون کا مطالعہ کرنے کا موقع نہیں دیا، یہ دن دیہاڑے ڈاکا مار رہے ہیں۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہی ہے، اسمبلی میں کیا ترامیم کرنے جارہے ہیں کسی کو پتہ نہیں، فارم 47 کی پیداوار والے کیا ترامیم کریں گے، وزیر قانون نے کہا آئی ایم ایف آیا ہوا ہے اس لیے ترامیم کررہے ہیں، علی امین گنڈا پور وزیراعظم کے پاس صوبے کے حقوق کے لیے گئے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر کو کینیڈا میں سفیر بنانے کا کہا جا رہا ہے اور بدلے میں اپنے مقاصد پورے کروائے جا رہے ہیں۔

بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ قانون سازی پر پارلیمان کا حق ہے، حکومت نے پہلے دن ہی رولز سے ہٹ کر قانون سازی کی ابتدا کی، جس قانون میں ترمیم کرنا چاہتے ہیں وہ سب ممبران کے سامنےلائیں، غیرقانونی عمل سے آرڈیننس میں ترامیم کرائی گئی۔

اسد قیصر

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ مجلس شوریٰ ٹائپ کی کوئی چیزبن گئی ہے، واضح کردینا چاہتا ہوں ہم مزاحمت کریں گے، لمبا سفر ہے ہم آگے تک جائیں گے، مزاحمت کے لیے خود کو تیار کررہے ہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ یہ پنجاب سے بھی ن لیگ کو سیٹیں دینا چاہتے ہیں، ہم مشترکا اجلاس میں بھرپور احتجاج کریں گے، روڈ اور اسمبلی میں بھی مقابلہ کریں گے، یہ غلط فہمی دور کرلیں ہم نہ ڈریں گے نہ پیچھے ہٹیں گے، اگر یہ کسی کی ناکامی ہے تو یہ الیکشن کمیشن کی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کا اعلان کرنے میں اسپیکرجان بوجھ کر تاخیر کررہے ہیں، جو وزیر اعظم کےالیکشن میں ہار گیا وہ اپوزیشن لیڈربنتا ہے، جس کو ایم این اے بننا ہے وہ الیکشن کمیشن کو پیسے وغیرہ دے، یہ منتخب ہاؤس نہیں ہے، یہ قانون کی بدترین خلاف ورزی کررہے ہیں، ان کا اگلا ٹاسک ن لیگ کو 20 سیٹیں اور دینا ہے۔

Omar ayub

اسلام آباد

Omar Ayub Khan

Asad Qaiser

umar ayub

pti leaders

Barrister Gohar

Barrister Gohar Khan