Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مخصوص نشتوں میں پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، بیرسٹر گوہر

ہم ریزرو سیٹوں کے معاملے پر سپریم کورٹ جائیں گے، عمر ایوب
اپ ڈیٹ 14 مارچ 2024 07:09pm

بیرسٹر گوہر نے مخصوص نشتوں میں پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدلیہ سے استدعا ہے اس عمل کو روکیں اس سے بدامنی پھیلے گی۔ سپریم کورٹ سے استدعا ہے لارجر بنچ بنا کر اسکو جلد سنیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک سے گفتگو میں کہنا تھا کہ عمران خان سے 4 وکلاء کی ہائیکورٹ حکم پرملاقات ہوئی ہے، بانی چیئرمین کی طبعیت ٹھیک ہے۔ ہم نے عمران خان سے کے پی کے سینٹ الیکشن بارے مشاورت کی آج کل میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ حکومت کی جیت کو جیت نہیں مانتے، یہ نتائج فارم 47کی بنیاد پر ائے۔ سازش کے تحت ہمارے امیدواروں کو ری کاونٹنگ میں تبدیل کرنے کی کوشش جاری ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کو پی ٹی آئی جلسہ کرنے جا رہی ہے۔

تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کی کہا کہ ہم ریزرو سیٹوں کے معاملے پر سپریم کورٹ جائیں گے، الیکشن کمیشن کے سی ایم کو نوٹس کی کوئی حثیت نہیں ہے، چیف الیکشن کمیشنر کو مستعفی ہوجانا چاہیے، جب وفاق سے پیسے وصول کرنے ہیں تو پھر مسکراہٹیں ہی ہوں گی، کوئی ڈنڈا تونہیں چلے گا۔

عمر ایوب نے دعویٰ کیا کہ بلیٹ پیپرز بکے ہیں، ملتان کی سیٹ ہماری ہے، گیلانی نے راہ فرار اختیار کیا، 20 سیٹوں کے بدلے چیف الیکشن کمشنر کو کینڈا مین تعینات کرنا چاہتے ہیں۔

عمر ایوب نے مطالبہ کیا کہ 120 لوگ ملٹری کورٹس میں پابند سلاسل ہیں ، عمران خان بانی سمیت 300 سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

imran khan

KPK

umar ayub

KPK Government

Adiyala Jail

Barrister Gohar

Barrister Gohar Khan