Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیٹ الیکشن: پی ٹی آئی کا پنجاب کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان

میاں اسلم اقبال نے پارٹی قیادت کی مشاورت سے امیدواروں کے حتمی ناموں کا اعلان کیا
شائع 14 مارچ 2024 12:57pm

سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

پنجاب میں سینیٹ الیکشن کی نشستوں کے لیے تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں اسلم اقبال نے پارٹی قیادت کی مشاورت سے پنجاب کے امیدواروں کے حتمی ناموں کا اعلان کیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے سینئر قانون دان حامد خان اور پارٹی رہنما زلفی بخاری کو پنجاب کی جنرل نشستوں پر پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ کرنل (ر) اعجاز منہاس کو جنرل نشستوں کے لیے پارٹی نے کورنگ امیدوار نامزد کردیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے سابق مشیر برائے احتساب بریگیڈیئر (ر) مصدق کو ٹیکنوکریٹ کی نشست پر امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ ہے جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو خواتین کی نشست پر سینیٹ کے انتخابی دنگل میں اتارا جائے گا۔

pti

lahore

Senate election

Mian Aslam Iqbal

Pakistan Tehreek Insaf

pti candidates punjab