Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حسن اور حسین نواز آج احتساب عدالت میں خود کو سرینڈر کریں گے

دونوں 12 مارچ کو پاکستان واپس پہنچے، عدالت نے اشتہاری کا اسٹیٹس ختم کردیا تھا
شائع 14 مارچ 2024 09:50am

سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز آج احتساب عدالت اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوکرخود کو سرینڈر کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے قائد کے دونوں صاحبزادے 12 مارچ کو لندن سے پاکستان پہنچے تھے۔

حسن نواز اورحسین نواز اپنے خلاف درج مختلف مقدمات میں ضمانت کیلئے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔

دونوں کے خلاف العزیزیہ، فلیگ شپ اور ایون فیلڈ ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کریں گے۔

واضح رہے کہ حسن نواز اور حسین نواز کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیا گیا تھا ۔ تاہم 8 مارچ کو اسلام آباد کی عدالت نے متعلقہ عدالت میں پیشی کے لئے حسن نواز اور حسین نواز کا اشتہاری کا اسٹیٹس ختم کر دیا تھا۔

PMLN

Nawaz Sharif

Hussain Nawaz

hassan nawaz