Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد بڑی دہشتگردی سے بچ گیا

کسٹمز کلیکٹریٹ نے بھاری مقدار میں غیر ملکی اسلحہ پکڑ لیا
شائع 13 مارچ 2024 09:38pm

اسلام آباد کسٹمز کلیکٹریٹ کی پشاور اسلام آباد موٹر وے پر ہکلہ کے قریب بڑی کاروائی سامنےآئی، دروان کارروائی بھاری مقدار میں غیر ملکی اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

کسٹمز کلیکٹریٹ نے کارروائی خفیہ اطلاع پر کاروائی کی۔ محکمہ کسٹمز کے مطابق برآمد اسلحہ میں 15 رائفلیں،3 تین کلاشنکوف اور13 پستول شامل ہیں۔

قبضے میں لیے گئے اسلحے میں 5 کلاشنکوف کے میگزین اور 9 ہزار 250 گولیاں بھی شامل ہیں۔

کسٹمز کلٹر محمد آصف ہرگن نے بتایا کہ اسلحہ دو مشکوک گاڑیوں میں اسمگل کیا جارہا تھا، کارروائی کے بعد اسلحہ اسمگلرز گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

کسٹمز نے ملزمان کی گاڑیاں قبضے میں لے لیں ہیں، محکمہ کسٹمز نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش بھی شروع کردی ہے۔

peshawar

Police Raid

CUSTOMS DEPARTMENT