Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلی مریم نواز پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی کا دورہ، مریضہ آبدیدہ

بیڈز پر گندی بیڈ شیٹ دیکھ کر ناپسندیدگی کا اظہار
اپ ڈیٹ 13 مارچ 2024 06:26pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈلوجی پہنچیں، مریم نوا نے پی آئی سی ایمرجنسی بلاک کا دورہ کیا اور ایمرجنسی بلاک میں فراہم کردہ سہولتوں کاجائزہ بھی لیا۔

وزیراعلی نےایمرجنسی بلاک میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت کی، مریم نواز نےہرمریض کےپاس جا کرتسلی دی،جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔

مریم نواز نے خواتین کےوارڈ میں تمام خواتین کی خیریت دریافت کی، تمام خواتین سے ہاتھ ملایا، تیمارداروں کی خواہش پر تصاویر بھی بنوائیں۔

وزیراعلی نے مریضوں اور تیمارداروں سےعلاج کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا، وارڈ میں زیرعلاج پشاور کی واجدہ گل وزیراعلیٰ مریم نواز سے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں، مریم نوازکی اسپتال حکام کو واجدہ گل کے علاج کیلئے بہترین سہولتیں فراہم کرنےکی ہدایت بھی کی۔

مریم نواز نے وارڈ میں نصب اے سی کا پانی زمین پر گرنےکی نشاندہی کرتے ہوئے صفائی کی ہدایت کی، جبکہ بیڈز پرگندی بیڈ شیٹ دیکھ کرناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔

وزیراعلی نے ایمرجنسی کاؤنٹر پرنرسز کا مسئلہ سنا اور وزیر صحت کو فوری کارروائی کی حکم دیا۔

PMLN

Maryam Nawaz

hospital

Maryam Nawaz Sharif

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

CM Punjab Maryam Nawaz