Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سپریم کورٹ کی 3 رکنی انتظامی کمیٹی کی کمپوزیشن تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

جسٹس منصور علی شاہ چیف جسٹس کے بعد سپریم کورٹ کے سنئیر جج بن گئے
شائع 13 مارچ 2024 04:12pm

جسٹس سردار طارق مسعود کی ریٹائرمنٹ سے سپریم کورٹ میں متعدد انتظامی تبدیلیاں ہوگئی، سپریم کورٹ کی 3 رکنی انتظامی کمیٹی کی کمپوزیشن تبدیل ہوگئی، سپریم جوڈیشل کمیشن اور کونسل میں بھی اہم تبدیلیاں رونما ہوگئی جبکہ جسٹس منصور علی شاہ چیف جسٹس کے بعد سپریم کورٹ کے سنئیر جج بن گئے۔

رجسٹرار سپریم کورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق سپریم کورٹ میں بینچز کی تشکیل اور 184 تین کے تحت مقدمات کی فیکسیشن کرنے والی 3 رکنی کمیٹی میں جسٹس سردار طارق مسعود کی ریٹائرمنٹ کے بعد چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی، جسٹس منصور علی شاہ کے ساتھ جسٹس منیب اختر شامل ہوگئے۔

جسٹس سردار طارق مسعود اور لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی کی ریٹائرمنٹ اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان کی سپریم کورٹ جج تعیناتی کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل میں بھی اہم تبدیلیاں ہوگئیں۔

سپریم جوڈیشل کونسل میں 3 ججز رکن بن گئے، سپریم کورٹ کے جج جسٹس منیب اختر ، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ محمد ابراہیم خان اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامرفاروق جوڈیشل کونسل کے رکن بن گئے۔

جسٹس سردار طارق مسعود کی ریٹائرمنٹ کے بعد اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرری فورم جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی کمپوزیشن بھی تبدیل ہوگئی۔

جسٹس امین الدین خان جوڈیشل کمیشن کے رکن بن گئے جبکہ جوڈیشل کمیشن میں چیف جسٹس پاکستان کے علاوہ سپریم کورٹ کے 4 سینئر ججز شامل ہوتے ہیں۔

Supreme Court

اسلام آباد

Justice Qazi Faez Isa

Supreme Court of Pakistan

justice mansoor ali shah

justice sardar tariq masood

Chief Justice Qazi Faez Isa

Administrative changes supreme court