Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں 11 سالہ بچی کی اغواء کی کوشش ناکام

بچی کے شور مچانے پرکار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے ٹرس کرکےدھرلیا
شائع 12 مارچ 2024 05:37pm

لاہور میں چوہنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کےاغواکی کوشش ناکام بنا دی، نجی ہاوسنگ سوسائٹی کےرہائشی ملک احسن نے 3 روز قبل پک اینڈ ڈراپ کیلئے کار ڈرائیور رکھا لیکن رکھا گیا کار ڈرائیو ہی اغواء کار نکلا۔

لاہور میں بچی کے اغواء کا واقعہ سامنے آگیا، ملزم جو بچی کا کار ڈرائیورتھا بچی کو نامعلوم جگہ لے جانے لگا تو بچی نے شور مچا دیا، شور مچانے پر ملزم نے بچی کو مارا پیٹا، بچی کے مسلسل شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

والدین کی جانب سے شکایت درج کرنے پر پولیس نے ملزم عمران کوٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم عمران حیدراس سے قبل بھی بچی کے اغواء میں ملوث پایا گیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

kidnapping

lahore police

kidnap

Lahore Crime