Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

امید ہے عمران خان کو عدالتوں سے تمام کیسز میں ریلیف ملے گا، بیرسٹر گوہر

عمر ایوب کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی کی مذمت
شائع 12 مارچ 2024 04:17pm

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ امید کرتے ہیں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالتوں سے تمام کیسز میں ریلیف ملے گا، عمران خان پر غیرقانونی کیسز بنائے گئے۔

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری عمر ایوب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پر غیرقانونی کیسسز بنائے گئے، امید کرتے ہیں عدالتوں سے تمام کیسسز میں ریلیف ملے گا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دنیا نے دیکھا سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو بے گناہ سزائیں دلوائی گئی، آج صرف ہمارا ایک ہی ایجنڈا ہے، عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات، کسی کو بھی اطلاع کئے بغیر بی بی کو ایک کمرے میں بند کیا گیا، سابق وزیراعظم سے ملاقات کے لیے 10 پٹیشن جمع ہوئی تھیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رولز کے مطابق جو موقع ملنا چاہیئے تھا نہیں دیا گیا، ہماری عمران خان سے جب بھی ملاقات ہوئی سخت سیکیورٹی میں ہوئی، آج جب سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے گئے تو کسی کو ملنے نہیں دیا گیا۔

بیرسٹرگوہر نے کہا کہ جیل انتظامیہ نے بتایا ہے 2 ہفتے کے لیے ملاقات پر پابندی لگائی گئی ہے، بہانا بنایا گیا دہشت گردی کا خطرہ ہے اس لیے پابندی لگائی ہے، ہم اس غیرآئینی اورغیرقانونی پابندی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ عمران خان کو پہلے اٹک اور پھر اڈیالہ جیل بھیجا گیا، منگل اور جمعرات کو بانی پی ٹی آئی سے معمول کی ملاقات ہوتی ہے، عمران خان نے لسٹ فراہم کی تھی وکلاء کسی بھی وقت ملاقات کرسکتے ہیں۔

عمر ایوب

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور قومی اسمبلی میں نامزد قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے دو ہفتوں کے لیے ملاقاتوں پر پابندی کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم نامے میں لکھا ہے جیل اہلکار کسی کو ملنے سے نہیں روک سکتے، اگر جیل انتظامیہ ملاقات کرنے سے روکے گی تو 25 ہزار جرمانہ ہوگا۔

عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی سیکرٹری داخلہ، چیف منسٹر پنجاب عدالتی حکم نامہ تسلیم کرنے سے انکاری ہیں، اس سب کی ذمہ داری براہ راست مریم نواز، آئی جی جیل اور سپرنٹنڈنٹ پر ہے۔

rawalpindi

Omar ayub

imran khan

Omar Ayub Khan

umar ayub

Adiyala Jail

Barrister Gohar

Adyala Jail

Barrister Gohar Khan