مسجد الاقصیٰ میں نمازیوں پر حملے کے خلاف ثانیہ مرزا بھی بول پڑیں
معروف سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی پابندیوں کے خلاف بول پڑی ہیں۔
اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ثانیہ مرزا کی جانب سے ایک پوسٹ کیا گیا، جس میں انہوں نے مسجد الاقصیٰ کی تصویر اپلوڈ کی تھی۔
پوسٹ میں لکھا تھا کہ اسرائیلی فورسز نے رمضان کے پہلے ایام مسجد الاقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ کیا ہے۔
اس پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کا کہنا تھا لائک سیرئیسلی، جبکہ ساتھ ہی ثانیہ نے ہرٹ بریک کا ایموجی بھی شئیر کیا۔
ثانیہ مرزا نے ایک اور اسٹوری بھی شئیر کی ہے، جس میں وہ رمضان کے دوران دلچسپ ملبوسات میں دکھائی دے رہی ہیں۔
واضح رہے غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجدالاقصٰی کامپلیکس میں مزید فوجی دستے تعینات کیے ہیں۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے دستوں کی تعیناتی رمضان میں فلسطینیوں کی جانب سے مسجد الاقصیٰ میں تراویح کی نماز کی ادائیگی کے پیش نظر کی ہے۔
جبکہ مقبوضہ یروشلم کے رہائشیوں کو ٹیکسٹ میسج کے ذریعے تنبیہہ کی گئی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں ملوث افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
پیر کے روز اسرائیل کی جانب سے مسجد الاقصیٰ میں فلسطینیوں کو نماز کی ادائیگی سے بھی روک دیا گیا تھا۔
اس سے قبل اتوار کو محض 40 سے زائد عمر کے نمازیوں کو ہی مسجد الاقصیٰ میں نماز کی ادائیگی کی اجازت دی گئی تھی۔
ثانیہ مرزا نے ایک اور اسٹوری بھی شئیر کی ہے، جس میں وہ رمضان کے دوران دلچسپ ملبوسات میں دکھائی دے رہی ہیں۔
Comments are closed on this story.