Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھتہ نہ دینے پر تاجر کے گھر بم لگانے جا رہے تھے، زخمی دہشت گرد کا بیان

سی ٹی ڈی عملے نے پشاور دھماکے کے زخمی مبینہ دہشتگرد کا مختصر بیان ریکارڈ کیا
شائع 12 مارچ 2024 02:54pm

پشاور میں بورڈ بازار کے قریب ناصر باغ روڈ پر ہونے والے دھماکے کے زخمی مبینہ دہشت گرد کا بیان قلمبند کرلیا، بیان کے مطابق بھتہ نہ دینے پر تاجر کے گھر بم لگانے جارہے تھے۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی عملے نے پشاور میں ناصر باغ روڈ پر دھماکے کے زخمی مبینہ دہشت گرد کا مختصر بیان ریکارڈ کیا۔

بیان کے مطابق مبینہ دہشت گردوں نے ایک شخص سے بھتے کا مطالبہ کیا تھا، تینوں دہشت گرد اس کے گھر بارودی مواد پلانٹ کرنے جارہے تھے کہ موٹرسائیکل پر دھماکا ہو گیا، تینوں دہشت گرد بھتہ خور گینگ سے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی دہشت گرد کے بیان پر مزید 4 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا اور گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے۔

خیبر پختونخوا

peshawar

Blast

peshawar blast

motercycle blast