Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سونم باجوہ نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

بھارتی پنجاب کی معروف اداکارہ نے پاکستانی مداحوں کو شکریہ بھی ادا کیا
اپ ڈیٹ 12 مارچ 2024 02:37pm

بھارتی پنجاب کی معروف اداکارہ سونم باجوہ نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔

پاکستانی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سونم باجوہ کا کہنا تھا کہ میرا بہت دل کرتا ہے کہ پاکستان آؤں۔

ساتھ ہی اداکارہ نے کہا کہ میرے بہت سے دوست پاکستان میں رہتے ہیں، میرا بے حد دل کرتا ہے کہ پاکستان آؤں۔

جس پر ساتھی موجود شخص نے دعوت دیتے ہوئے سونم کو مخاطب کیا کہ آپ پاکستان آئیں، آپ کو بہت پیار ملے گا، کرتاپور پر بھی حاضری دیں، اب تو بہت آسانی کر دی ہے۔

جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ بالکل میں اُمید کرتی ہوں اور آنا بھی چاہتی ہوں۔

اداکارہ نے اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے بھی پیغام دیا، کہا کہ جتنے بھی لوگ مجھے سُن رہے ہیں اور دیکھ رہے ہیں، ان کے لیے میری طرف سے بہت پیار، آپ سب کا بے حد شکریہ۔

اس سے قبل ایکس پر اداکارہ سونم باجوہ سے ایک مداح نے درخواست کی کہ وہ پاکستان کا دورہ کریں۔

مداح کی درخواست پر اداکارہ نے جواب دیا کہ میں اسی برس پاکستان آرہی ہوں۔

سونم باجوہ اس قبل پاکستانی فنکاروں سجل علی اور پاکستانی ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کیلئے پسندیدگی کا اظہار بھی کرچکی ہیں۔

دوسری جانب مولا جٹ فلم میں فواد خان کی اداکاری پر سونم باجوہ مر مٹی تھیں۔

پاکستان

punjab

Indian Actress

Sonam Bajwa