Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

مجلس وحدت المسلمین کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی
شائع 12 مارچ 2024 12:45pm

پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سپریٹنڈنٹ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔

توہین عدالت کی درخواست مجلس وحدت المسلمین کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عدالتی آرڈر کے ساتھ اڈیالہ جیل گئے مگر عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی گئی، جیل حکام کو 8 مارچ کا آرڈر دکھایا تو انہوں نے انتظار کرنے کا کہا۔

درخواست کے مطابق 11 مارچ کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک انتظار کرانے کے باوجود ملاقات نہ کرائی گئی، عدالتی احکامات کی مصدقہ کاپی دکھانے کے باوجود پٹیشنرز کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالتی احکامات کی حکم عدولی پر جیل سپریٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

علامہ راجہ ناصرعباس کی میڈیا سے گفتگو

بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت المسلمین کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا کہ عدالت نے عمران خان سے ملنے کی اجازت دی، کل اڈیالہ جیل پہنچے لیکن ملاقات کی اجازت نہ دی گئی، جیل انتظامیہ ٹال مٹول سے کام لیتی رہی۔

علامہ راجہ ناصرعباس نے مزید کہا کہ آج ہم نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے، جنگل میں بھی کوئی قانون ہوتاہے یہاں بدترین حالات ہیں۔

pti

imran khan

Islamabad High Court

Contempt of Court

MWM

Adiyala Jail

Adyala Jail

majlis wahdat e muslimeen

allama raja nasir abbas