Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مصنوعی مہنگائی سے نجات کیلئے اہم اقدامات

مختلف بازاروں میں پینا فلیکس پر نرخ نامے آویزاں کردیے گئے
شائع 12 مارچ 2024 09:38am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

ضلع بنوں میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں پرائس کنٹرول ڈیسک قائم کر دی ہیں۔ مختلف بازاروں میں پینا فلیکس پر نرخ نامے آویزاں کردیئے گئے ہیں تاہم اس کے باوجود مارکیٹ میں کچھ سبزیوں کے نرخ میں فرق دیکھا گیا۔

رمضان المبارک میں عوام کو مصنوعی مہنگائی سے بچانے کیلئے ضلع بنوں کے مختلف بازاروں میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرائس کنٹرول ڈسکس قائم کرکے بازاروں میں بڑے بڑے پینا فلیکس پر نرخ نامے آویزاں کردئیے گئےہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے دعوے تو اپنی جگہ لیکن جب آج نیوز نے بازار میں ریٹس دیکھے تو کچھ سبزیوں میں نرخ نامے اور مارکیٹ کے ریٹ میں تھوڑا فرق نظر آیا جیسا کہ ٹماٹر 160 کی جگہ 180 ، پیاز 230 کی جگہ 250 روپے میں فروخت ہورہا تھا تاہم آلو سرکاری ریٹ پر مل رہے تھے۔

خیبر پختونخوا

Ali Amin Gandapur

Pakistan Inflation