Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرآباد: شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کردیا، ملزم گرفتار

ملزم نے پولیس حراست میں قتل کااعتراف کرلیا،پولیس
شائع 11 مارچ 2024 07:30pm

وزیرآباد کی تحصیل علی پور چٹھہ کے نواحی گاؤں مدن چک میں کھیتوں سے ملنے والی لاش کا معمہ حل ہو گیا، مقتولہ نسرین کو اس کے شوہر نے غیرت کے نام پر قتل کیا۔ ملزم نےپولیس حراست میں قتل کااعتراف کرلیا۔

گزشتہ روز وزیرآباد کی تحصیل علی پور چٹھہ کے نواحی گاؤں میں کھیتوں سے محنت کش کی اہلیہ کی سر کٹی نعش برآمد ہوئی ہے، خاتون رفع حاجت کے لیے کھیتوں میں گئی، گھر والے سارا دن ڈھونڈتے رہے شام کو قریبی کھیتوں سے سر کٹی لاش ملی، جس کے بعد کہرام مچ گیا۔

پولیس نے معاملے کی چھان بین کی تو شوہر کی مشکوک حرکات پرپولیس نے ملزم کو حراست میں لیا ملزم نے پولیس حراست میں قتل کااعتراف کرلیا۔

مقتولہ کے شوہر محمد رمضان نے بتایا کہ مقتولہ نسرین کو غیرت کے نام پر قتل کیا ہے کیونکہ بیوی کئی کئی ماہ گھر سے غائب رہتی تھی۔

جبکہ مقتولہ نسرین کے بھائی ساجد کا کہنا تھا کہ بہنوئی نے بہن کو بدکرداری کا الزام لگا کر ناحق قتل کیا ہے۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے وزیرآباد منتقل کر دیا ہے،مقتولہ پانچ بچوں کی ماں تھی۔

lahore police

Murder

Arrested

Crime