Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ اور سردار لطیف کھوسہ کو رہا کردیا گیا

سلمان اکرم راجہ کو پولیس نے اچھرہ مین روڈ پر احتجاج کرتے گرفتار کیا تھا
اپ ڈیٹ 11 مارچ 2024 01:49pm

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ اور سردار لطیف کھوسہ کو رات گئے رہا کر دیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے فیملی ذرائع نے دونوں کی رہائی کی تصدیق کردی۔

فیملی ذرائع کا بتانا ہےکہ لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کو پولیس نے اچھرا سے احتجاج کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا جنہیں رات گئے شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

واضح رہے کہ تحریکِ انصاف کی جانب سے مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف ملک کے مختلف شہروں سمیت لاہور میں بھی ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے منعقد کیے گئے جن پر پولیس نے دھاوا بول دیا تھا۔

لاہور میں سردار لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کو حراست میں لیا گیا تھا۔

لطیف کھوسہ کو پولیس نے کینٹ کے علاقے سے حراست میں لیا تھا جبکہ رکنِ قومی اسمبلی سلمان اکرم راجہ کو پولیس نے اچھرہ سے احتجاج کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔

اس کے علاوہ ایم پی اے میاں ہارون اکبرکوبھی حراست میں لیا گیا جبکہ میاں محمود الرشید کے بیٹے کو شادمان میں ریلی سے حراست میں لیا گیا تھا۔

پولیس نے دفعہ 144 نافذ ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کو حراست میں لیا تھا۔

pti

lahore

lahore police

Punjab police

PTI protest

Pakistan Tehreek Insaf

latif khosa

salman akram raja

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)