Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ کون ہوگا؟ اہم خبر آگئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش کا کام جاری
اپ ڈیٹ 10 مارچ 2024 04:48pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے شین واٹسن اور ڈیرن سیمی کے ناموں پر غور شروع کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے کل وقتی کوچ پہلی ترجیح قرار دے دی گئی ہے اور پی سی بی مستقل بنیادوں پر کوچ کی تقرری کا خواہشمند ہے۔

سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن اب بھی کوچنگ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں لیکن ان کے پیشگی کمٹمنٹس تقرری میں آڑے آ سکتے ہیں، اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کسی نتیجے پر نہیں پہنچا بلکہ مشاورتی عمل جاری ہے۔

کرک انفو کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ کے لیے سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن سے رابطہ کیا ہے۔

اس مرتبہ پاکستان ٹیم کے لیے مکی آرتھر کی طرح دیگر ذمہ داری نبھانے والے کوچ کی خدمات نہیں لی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی شین واٹسن کے ساتھ رابطے میں ہے اور پی سی بی کو معاملات طے ہونے کی امید ہے لیکن شین واٹسن کے ساتھ معاملات طے پانا یا شین واٹسن کا پیشکش قبول کرنا یقینی نہیں ہے کیونکہ شین واٹسن میجر لیگ کرکٹ میں سان فرانسسکو کے کوچ ہیں اور ان کے کمنٹری کے بھی کمٹمنٹس ہیں۔

فیملی مصروفیات اور پیشگی کمٹمنٹس شین واٹسن کی تقرری میں آڑے آسکتی ہے۔

دوسری جانب ڈیرن سیمی، فل سمنز، سائمن کیٹچ اور مائیک ہیسن بھی کوچنگ کے لیے زیر غور ہیں۔

مزید پڑھیں

پشاور زلمی کے سابق کپتان ڈیرین سیمی کو ستارہ پاکستان ایوارڈ سے نوازدیا گیا

ورلڈکپ سے قبل قومی کرکٹرز کو فوجی ٹریننگ کروانے کا فیصلہ

ڈیرن سیمی کا نام اس لیے سامنے آرہا ہے کہ ان کا پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ بہت اچھی دوستی ہے، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ گزشتہ برس نومبر سے خالی ہے۔

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team

head coach

Darren Sammy

shane watson

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)