Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا صدر آصف زرداری کی حلف برداری میں شرکت سے انکار

علی امین گنڈا پور نے ملک میں دوبارہ الیکشن کروانے کا مطالبہ کردیا
شائع 10 مارچ 2024 01:09pm

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے نو منتخب صدر آصف زرداری کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے ملک میں دوبارہ الیکشن کروانے کا مطالبہ کردیا۔

پشاور کے کبوتر چوک میں جلسہ گاہ میں انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف آج پشاور میں بڑا جلسہ ہوگا، پورے پاکستان میں ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا ہے جس کے خلاف آج 2 بجے پرامن احتجاج ہوگا، عدلیہ کو مینڈیٹ چوری کے خلاف ایکشن لینا چاہیئے۔

علی امین گنڈا پور نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے فوری استعفیٰ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

انہوں نے مزید کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینا آئین سے کھلواڑ کے مترداف بات ہے، الیکشن کمیشن 90 دنوں میں الیکشن کروانے میں ناکام ہوا، آئین کی خلاف ورزیوں کی لمبی فہرست ہے، آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہو، ہم آئین کا تحفظ کریں گے، اگر ہمیں حق نہ ملاتو اسے کون تسلیم کرے گا، پشاور 13 حلقوں پر پی ٹٰی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار جیت چکے ہیں، ان حلقوں میں ہزاروں جعلی ووٹ ڈالے گئے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے نو منتخب صدر آصف زرداری کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کو صدر ماںتا ہوں نہ ان کی حلف برداری میں جاؤں گا تاہم ان کے کرسی سنبھالنے کے بعد انہیں صدر ماننا ہی پڑے گا، آصف زرداری فارم 45 نہیں 47 والے صدر ہیں، عمران خان نے 25 سال پہلے کہا تھا کہ زرداری اور نواز ایک ہیں۔

علی امین گنڈا پور کا یہ بھی کہنا تھا کہ کہنا تھا کہ سرکاری اجلاسوں میں شرکت کرونگا لیکن مینڈیٹ چوری والوں کو ملک پر مسلط نہ کریں نتائج درست کریں یا دوبارہ الیکشن کرائیں گے، ہم اپنے وسائل کے مطابق عوام کومفت علاج اور دیگر سہولیات دیں گے، ہم کرسی پربیٹھ کرعیاشی کرنے نہیں بلکہ کام کے لیے آئے ہیں، پی ٹی آئی نے ثابت کیا کہ دھاندلی ہوئی ہے۔ بانی پی ٹٰی آئی کو ہٹا کرچوروں نے ملک کوتباہ کیا۔

مزید پڑھیں

آصف زرداری دوسری بار پاکستان کے صدر منتخب، آج حلف اٹھائیں گے

علی امین گنڈا پور کا وزیراعظم کی حلف برداری میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ

’میں نے کابینہ تشکیل نہیں دی‘ وزیراعلیٰ اور تیمور جھگڑا ملاقات کی اندرونی کہانی

Asif Ali Zardari

presidential election

peshawar

Asif Zardari

Ali Ameen gandapur

Ali Amin Gandapur

CM KP

Presidnent of Pakistan