Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

حب: سوزکی اور مزدہ ٹرک میں خوفناک تصادم

حادثے میں پانچ افراد جاں بحق، پانچ زخمی ہو گئے۔
شائع 09 مارچ 2024 08:31pm

حب سے پنجگور جانے والی سوزکی اور بیلہ سے حب جانے والی مزدہ ٹرک میں بریدہ کیمپ کے قریب خوفناک تصادم، حادثے میں پانچ افراد جاں بحق، پانچ زخمی ہو گئے۔

وندر پولیس کے مطابق جان بحق ہونے والوں میں سے ایک کا تعلق پنجگور سے جبکہ دیگر جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق کراچی کے علاقے گلشن سے ہے۔

زخمیوں کو جام غلام قادر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تصادم حب سے پنجگور جانے والی سوزکی اور بیلہ سے حب جانے والی مزدہ ٹرک میں بریدہ کیمپ کے قریب ہوا ہے۔

traffic accident

Road Accident

Injury

bus accident