Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عطاء اللہ تارڑ کا تیمور سلیم جھگڑا کے کرپشن الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ

صاف چلی شفاف چلی کے پردے میں کرپشن کی کتنی بھیانک کہانی چھپی ہے، ن لیگی رہنما
شائع 08 مارچ 2024 08:52pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا کے کرپشن الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

اپنے بیان میں ن لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ تیمور سلیم جھگڑا نے پی ٹی آئی کی کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، علی امین گنڈا پور پر یہ الزامات قابل تحقیق ہیں، دھاندلی کا شور مچانے والوں کی ”کرپشن دھاندلی“ بے نقاب ہو چکی ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ تیمور سلیم جھگڑا کے کرپشن اور رشوت کے سنگین الزامات کی تحقیقات کا کمیشن بننا چاہیئے، صاف چلی شفاف چلی کے پردے میں کرپشن کی کتنی بھیانک کہانی چھپی ہے، قوم نے اپنی آنکھوں سے دیکھ اور کانوں سے سن لیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سیف کے وضاحتی بیان سے کرپشن چھپائی نہیں جا سکتی، کروڑوں روپے کے عوض عہدوں کی فروخت نیا انکشاف نہیں، وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں یہ شواہد پہلے بھی سامنے آ چکے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کرپشن کو ادارہ جاتی شکل دی، 190 ملیں پاؤنڈ، القادر ٹرسٹ، خانہ کعبہ کے عکس والی گھڑی، ہیرے کی انگوٹھیاں اور ہار، ٹرانسفر پوسٹنگ کی لوٹ سیل، فارن فنڈنگ، مالم جبہ، بی آر ٹی، ہیلی کاپٹر، ادویات سکینڈل، بلین ٹری سونامی مسلسل کرپشن کے چند ثبوت ہیں۔

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی کارکنان کا تیمور سلیم جھگڑا کیخلاف احتجاج

قومی اسمبلی میں لڑائی، اراکین کی ایک دوسرے کو مارنے کی کوشش

pti

PMLN

lahore

Taimur Saleem Jhagra

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

ata tarar

Corruption allegations