بلوچستان اسمبلی: صادق سنجرانی سمیت 3 نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا
بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سمیت 3 نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھا لیا۔
ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹے سے زائد کی تاخیر سے شروع ہوا۔
اجلاس میں نومنتخب رکن بلوچستان اسمبلی اور سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، جمعیت علمائے اسلام کے رہنما میر ظفر اللہ زہری اور مسلم لیگ (ن) کے محمد خان لہڑی نے حلف اٹھالیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق صادق سنجرانی پی بی 32 چاغی سے رکنِ بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔
اسمبلی اجلاس میں ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کا درجہ اور قومی ہیرو قرار دینے اور الیکشن مہم کے دوران شہید اور زخمی ہونے والے افراد کو معاوضہ دینے کی قرارداد بھی منظور کرلی گئی۔
اجلاس کے دوران نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ میر اسد بلوچ نے گوادر کے مسائل پر روشنی ڈالی اور وفاقی حکومت کی جانب سے خاطر خواہ اقدامات نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔
Comments are closed on this story.