Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو وزیر داخلہ بنانے کا فیصلہ

محسن نقوی آزاد حیثیت سے سینیٹ کے انتخاب میں بھی حصہ لیں گے، ذرائع
اپ ڈیٹ 08 مارچ 2024 05:07pm

سابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کو وزیر داخلہ پاکستان بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا، محسن نقوی آزاد حیثیت سے سینیٹ کے انتخاب میں بھی حصہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کو وزیر داخلہ پاکستان تعینات کیا جارہا ہے، کابینہ کے پہلے مرحلے میں محسن نقوی بطور وزیر حلف اٹھائیں گے۔

کابینہ کی تشکیل اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے کیونکہ حکومت کے اپنی اتحادی جماعت ایم کیو ایم سے کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے معاملات طے نہیں ہوئے ہیں اور ہفتے کے روز صدر پاکستان کا انتخاب ہونا ہے اور اتوار کو متوقع طور پر نومنتخب صدر اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔

جس کے بعد حکومت اور ایم کیو ایم میں دوبارہ سے معاملات طے ہوں گے جس کے بعد کابینہ کو حتمی شکل دی جائے گی اور پھر کابینہ کا حلف نئے منتخب ہونے والے صدر لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی بطور آزاد امیدوار سینیٹ کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

یاد رہے کہ محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے چیئرمین کے فرائض بھی سرانجام دے رہے ہیں۔

Interior Minister

PCB

lahore

mohsin naqvi

New Chairman PCB

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)