سندھ اسمبلی کی 3 مخصوص نشستوں کو صدارتی انتخاب میں شمار نہ کرنے کی ہدایت
الیکشن کمیشن، ایم کیوایم، پی پی اور دیگر سے 28 مارچ کو جواب طلب
سندھ ہائی کورٹ نے سندھ اسمبلی کی 3 مخصوص نشستوں کو صدارتی انتخاب میں کاؤنٹ نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
سندھ ہائیکورٹ میں سنی اتحاد کونسل کو سندھ میں مخصوص نشستیں نہ دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے سماعت کے بعد سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر مختصر فیصلہ سنا دیا۔
عدالت عالیہ نے ہدایت کی کہ سندھ اسمبلی کی 3 مخصوص نشستوں کو صدارتی انتخاب میں شمار نہ کیا جائے۔
سندھ ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔
عدالت نے الیکشن کمیشن، ایم کیوایم، پی پی اور دیگر سے 28مارچ کو جواب طلب کرلیا۔
pti
Sindh Assembly
Sindh High Court
women reserved seats
مقبول ترین
Comments are closed on this story.