Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور:پاکستانی نژادکینیڈین شہری سمیت دوافراد کا قتل

پولیس نےلاشوں کومردہ خانےمنتقل کردیا
اپ ڈیٹ 08 مارچ 2024 05:11pm
فوٹو ۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔ فائل

لاہور میں قتل کی لرزہ خیز وارداتیں، قتل کی پہلی واردات نواں کوٹ میں ہوئی جہاں پرپاکستانی نژادکینیڈین شہری علی رضا کوفائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

پولیس نےلاش کومردہ خانےمنتقل کرکے مقتول کی بیوی قنوت،ساس ربعیہ سمیت پانچ افراد کو حراست میں لیکرتفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس نے مقتول کے والد کے بیان پرمقدمہ درج کرلیاہے۔

مقتول کے والد کا کہناہے مقتول کی بیوی قنوت کسی اورسے پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی بیٹے کومنصوبہ بندی کے تحت کینیڈا سےبلواکرقتل کیا گیا۔

ادھر قتل کی دوسری واردات اقبال ٹاون نظام بلاک میں ہوئی، جہاں معمولی تلخ کلامی قتل کی وجہ بنی۔

خادم حسین کی اپنےقریبی عزیزسے کسی بات پرتلخ کلامی ہوئی اسی دوران غلام نبی نے طیش میں آکر خادم حسین کےسر پرآہنی راڈ مارا، جس سےوہ شدید زخمی ہوگیا،

خادم حسین نامی شخص کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔

lahore

lahore police

Murder