Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیر اعلیٰ پنجاب نے خواتین کیلئے بلا سود قرضوں کا اعلان کردیا

عورتوں کو ہراساں کرنا ریڈ لائن ہے، میرے بعد بھی خاتون وزیراعلیٰ بننی چاہیے، مریم نواز
شائع 08 مارچ 2024 01:01pm

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کو ہراساں کرنا اپنی ریڈ لائن قرار دے دیا ہے، وہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔

لاہور میں تقریب سے اظہار خیال میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ10دنوں میں جو مسائل دیکھے اس پربات کرنا چاہتی ہوں، صرف آج کا دن ہی نہیں بلکہ ہردن خواتین کا دن ہوتا ہے، یہ سلسلہ یہاں نہیں رکنا چاہئے میرے بعد بھی خاتون وزیراعلیٰ بنے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پابندیاں توڑکرآگے بڑھنے والی خواتین کو سلام پیش کرتی ہوں، ہم نے خواتین کیلئےسیفٹی ایپ متعارف کرائی ہے۔

خواتین کے مسائل سے متعلق وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مجھے اندازہ ہے خواتین کن کن مراحل سے گزر کر یہاں پہنچتی ہیں، مجھے بھی خود کو منوانے کے لیے 12 سال لگ گئے۔

افسوس زیادتی کے کیس روزکا معمول بن چکے ہیں، ہمارے نظام میں ابھی بہت سی خرابیاں ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ خواتین کوہراساں کرنا میری ریڈ لائن ہے، ہم خواتین کو بلا سود قرضےدیں گے، میں خواتین کیلئےانٹرن شپ پروگرام شروع کرناچاہتی ہوں، خواتین کو بائیکس دینا چاہتی ہوں۔

cm punjab

lahore

CM Punjab Maryam Nawaz

Women's Day 2024