پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ صرف وفاق اور خیبرپختونخوا اسمبلی پر لاگو ہوگا، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پشاورہائیکورٹ کا فیصلہ وفاق اور خیبرپختونخوا اسمبلی پر لاگو ہوگا، پنجاب کی مخصوص نشستوں کا معاملہ لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ فارم 45 کا معاملہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، مخصوص نشستوں کا معاملہ پشاورہائیکورٹ میں تھا، پشاورہائیکورٹ کا فیصلہ وفاق اور خیبرپختونخوا اسمبلی پر لاگو ہوگا۔
علی ظفر نے مزید کہا کہ پنجاب کی مخصوص نشستوں کا معاملہ لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے، پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستیں چیلنج کرنے کا ڈرافٹ تیار ہے، ہماری ٹیم آج لاہورہائیکورٹ میں پنجاب کی مخصوص نشستوں کو چیلنج کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ احکامات کو مد نظررکھتے ہوئے انٹرا پارٹی انتخابات ہوئے ہیں، میں نے کہا تھا سب ریکارڈ پر رکھیں، الیکشنز پھر چیلنج ہوگیا ہے اب دیکھتے ہیں الیکشن کمیشن کیا فیصلہ دیتی ہے، کابینہ میں کون ہوگا اس کا فیصلہ وزیر اعلیٰ اور ان کے قریبی لوگ کرتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شیر افضل مروت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ممبر بنے جارہے ہیں، شیر افضل مروت کی نامزدگی بانی پی ٹی آئی نے کی۔
Comments are closed on this story.