Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر اعلیٰ کا وژن اور کام کرنے کی رفتار دیکھ کر پی ٹی آئی پر سکوت مرگ طاری ہے، عظمیٰ بخاری

جھوٹ بولنے میں پی ٹی آئی والے شیطان کو بھی مات دے دیتے ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب
شائع 07 مارچ 2024 11:27am

مسلم لیگ ن کی رہنما پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کا وژن اور کام کرنے کی رفتار دیکھ کر پی ٹی آئی پر سکوت مرگ طاری ہے، مریم نوازاور ان کی ٹیم انشاء اللہ اتنا کام کرے گی کہ 5سال بعد پی ٹی آئی کا نام و نشان مٹ جائے گا، دوسرے کے کیے ہوئے کاموں کا کریڈٹ لینا پی ٹی آئی کا وطیر ہ ہے۔

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سرگودھا انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے بارے میں پی ٹی آئی کا پراپیگنڈہ قطعی بے بنیاد ہے، ایس سی سی ایف ڈی میں سرگودھا کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کی منظوری اگر ہوئی تو بنوایا کیوں نہیں گیا؟ سرگودھا انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے بارے میں سوشل میڈیا پر پیش کردہ لیٹر محض ایجنڈا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ کا وژن اور کام کرنے کی رفتار دیکھ کر پی ٹی آئی پر سکوت مرگ طاری ہے، مریم نوازاور ان کی ٹیم انشاء اللہ اتنا کام کرے گی کہ 5 سال بعد پی ٹی آئی کا نام و نشان مٹ جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسرے کے کیے ہوئے کاموں کا کریڈٹ لینا پی ٹی آئی کا وطیر ہ ہے، جھوٹ بول بول کر عوام کو گمراہ کرنے کا وقت گزر چکا ہے، ان کے دورمیں نہ کوئی اسپتال بنا اور نہ کوئی اسکول، بس پیسے بنا تے رہے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما نے یہ بھی کہا کہ جھوٹ بولنے میں پی ٹی آئی والے شیطان کو بھی مات دے دیتے ہیں، پی ٹی آئی نے جھوٹ بولنے اور سچ سے گریز کی قسم کھائی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں

جس دن عمران خان کو پکڑنے کا فیصلہ کرلیا ساری ہیرو گیری نکل جائے گی، عظمیٰ بخاری

مریم نواز نے پنجاب میں صفائی ستھرائی کے لیے ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی

ْپنجاب حکومت مفت بجلی کب دے گی، ن لیگ نے جواب دے دیا

PMLN

Maryam Nawaz

lahore

uzma bukhari

azma bukhari

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

CM Punjab Maryam Nawaz