Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد: ملزمان غیر ملکی شہری کےلاکھوں روپے لےاُڑے

ملزمان تلاشی کے بہانے 5لاکھ لیکر فرار ہوگئے۔
شائع 06 مارچ 2024 08:43pm
اسلام آباد: 10 ماہ میں 4 ہزار سے زائد چوری ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں۔ فوٹو ــ فائل
اسلام آباد: 10 ماہ میں 4 ہزار سے زائد چوری ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں۔ فوٹو ــ فائل

اسلام آباد میں غیر ملکی شہری کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی ملزمان تلاشی کے بہانے 5لاکھ لیکر فرار ہوگئے۔

تھانہ شالیمار میں واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ کے متن کے مطابق ملزمان نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے غیر ملکی شہری کی تلاشی کی، ملزمان تلاشی کے بہانے 5لاکھ لیکر فرار ہوگئے۔

دوسری جانب تھانہ کوہسار کے علاقہ بلیو ایریا میں بھی ڈکیتی کی واردات سامنے آگئی۔

بینک سے نکلنے والے شہری کو سر عام لوٹ لیا گیا۔ ملزمان شہر سے ساڑھے 3 لاکھ روپے لے کر با آسانی فرار ہو گئے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔

ذرائع کے مطابق ایک ماہ کے دوران بلیو ایریا میں ڈکیتی کی یہ چوتھی واردات تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔

FIR

Robbery

Punjab police

Crime