Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اتوارکوعوام دھاندلی کے خلاف تاریخی احتجاج کریں گے، پرویزالٰہی

ہماری مخصوص سیٹیں تقسیم کرکےناانصافی کی گئی، پرویزالٰہی
شائع 06 مارچ 2024 06:29pm
سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی۔ فوٹو — فائل
سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی۔ فوٹو — فائل

پی ٹی آئی کےمرکزی صدرپرویزالٰہی نے اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی کےبعدصحافیوں سےغیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مخصوص سیٹیں پی ڈی ایم میں تقسیم کرکےالیکشن کمیشن نے ناانصافی کی انتہا کردی ہے۔ اتوارکوعوام دھاندلی کے خلاف تاریخی احتجاج کریں گے۔

عام انتخابات میں پی ٹی آئی کےجیتے ہوئے امیدواروں کارزلٹ ٹمپرکرکےہروایا گیا۔عوامی مینڈیٹ کی توہین کرکےملک کوخوفناک بحران کی طرف دھکیلا جا رہا ہے ۔ جعلی حکومت کے پاس معیشت، غربت، مہنگائی، بے روزگاری اورامن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو کنٹرول کرنے کا کوئی فارمولا نہیں۔

پرویزالٰہی کا مذید کہنا تھ اکہ پی ٹی آئی کےمینڈیٹ کی واپسی کےبغیر حکومت کی مفاہمت کی پیشکش کوئی معنی نہیں رکھتی۔ موجودہ بحران سے نکلنےکا واحد راستہ عمران خان سےبراہ راست بات چیت ہے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب کی عوام پرتجربے بند کیے جائیں۔ ہمارے منصوبوں پراپنی تختیاں لگا لیں لیکن عوامی منصوبوں کو چلنے دیں فارم 47 والے زیادہ دیرتک عوام کےمینڈیٹ پرقابض نہیں رہ سکیں گے۔

pti

PTI protest

Election Commission of Pakistan (ECP)

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results