Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

این اے 130: نواز شریف کی کامیابی کے 2 نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن نے درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا
شائع 06 مارچ 2024 02:47pm

الیکشن کمیشن نے لاہور کے حلقے این اے 130 میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی کامیابی کے 2 نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ممبر خیبرپختونخوا جسٹس (ر) اکرام اللہ خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے این اے 130 میں نواز شریف کی کامیابی کے 2 نتائج جاری کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار ایڈوکیٹ اشتیاق چوہدری ذاتی حیثیت میں کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔

درخواست گزار اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ حلقے میں درست ووٹوں کی تعداد زیادہ جبکہ گنے گئے ووٹوں کی تعداد کم ہے، ایک ہی حلقے کے 2 نتائج کس طرح جاری کیے جاسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے این اے 130 میں نواز شریف کی کامیابی کے 2 نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

دوسری جانب این اے 81 گجرانوالہ سے متعلق انتخابی عزرداری پر بھی دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا۔

این اے 158وہاڑی سے آزاد امیدوارطاہراقبال کی انتخابی عذرداری کی سماعت ہوئی، وکیل آزادامیدوار نے مؤقف اپنایاکہ فارم 45 کے مطابق جیت چکے، فارم 47 میں ہمیں ہرا دیا گیا جبکہ الیکشن کمیشن نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

این اے 151 ملتان سے متعلق نتخابی عذرداری کی سماعت میں علی موسیٰ گیلانی کے وکیل پیش ہوئے۔

وکیل نے مؤقف اپنایا تو آزاد امیدوار مہربانو قریشی کی جانب سے نتائج بارے پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے، فارم 45 کے بعد فارم 47 میں بھی واضح لیڈ کے ساتھ جیت چکے۔

الیکشن کمیشن نے آر او سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی۔

این اے 76 نارووال سے متعلق درخواست میں آراونے الیکشن کمیشن میں رپورٹ جمع کروائی۔ عدالت نے سماعت 14 مارچ تک ملتوی کردی۔

PMLN

Nawaz Sharif

ECP

اسلام آباد

Election Commission of Pakistan (ECP)

NA 130