Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملازمت بحالی کے بعد پروفیسر نسیم چیئرمین انٹر بورڈ کراچی تعینات

سندھ محتسب اعلیٰ نے نسیم میمن کو لاڑکانہ میں جنسی ہراسگی پر برخاست کیا تھا
اپ ڈیٹ 06 مارچ 2024 01:22pm
فوٹو۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔ فائل

پروفیسر نسیم میمن کو دوبارہ چیئرمین انٹر بورڈ کراچی تعینات کردیا گیا ہے۔

محتسب اعلیٰ سندھ نے نسیم میمن کو لاڑکانہ میں جنسی ہراسگی پر ملازمت سسے برخاست کردیا تھا۔

جس کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لاڑکانہ کے انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری بورڈ کے برطرف چیئرمین نسیم میمن کی سزا معاف کرنے کی درخواست کی تھی۔

اس حوالے سے گورنر نے سزا معاف کرنے کے لیے سندھ حکومت کو خط لکھا تھا۔

سزا معاف ہونے پر پروفیسر نسیم میمن نے عدالت سے رجوع کیا تھا اور اپنی ملازمت بحال کرو ائی۔

تاہم اب نسیم میمن نے کراچی چیئرمین انٹر بورڈ کا چارج سنبھال لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی انٹر بورڈ میں طلباء کے امتحانی نتائج میں جعلسازی کی تصدیق

کراچی: انٹر بورڈ میں ریکارڈ رومز اور آئی ٹی سیکشن سیل

واضح رہے کہ نومبر 2023 میں اس وقت کے نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے چیئرمین کراچی انٹربورڈ پروفیسر نسیم میمن لاڑکانہ بورڈ کا چیئرمین مقررکردیا تھا۔

karachi

Sindh government

تعلیم