Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب نے ذخیرہ اندوزوں پر چھاپوں کا اعلان کردیا، گودام مالکان کو رجسٹر ہونے کی ہدایت

رمضان نگہبان پیکج سے پنجاب کے ساڑھے 3 کروڑ لوگ مستفید ہوں گے، مریم نواز
اپ ڈیٹ 06 مارچ 2024 03:37pm

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے امدادی پیکج کی تقسم کے اعلان کے ساتھ صوبے بھر میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف چھاپوں کا اعلان کردیا۔ نیوز کانفرنس کے دوران مریم نواز نے گودام مالکان کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رجسٹر ہونے کی ہدایت کی اور کہا کہ جو گودام رجسٹر نہیں ہوں گے ان پر چھاپے مارے جائیں گے۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ رمضان میں کم وقت رہ گیا ہے، رمضان پیکج سے متعلق اچھے اقدامات ہوئے ہیں، اپنی پہلی تقریر میں کیے گئے وعدوں کی تکمیل شروع کردی ہیں، نوازشریف نے مکمل رہنمائی کی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ رمضان میں اب پنجاب کی عوام کو قطاروں میں کھڑا نہیں ہونا پڑے گا، غریب عوام کا حق ان کی دہلیز تک پہنچائیں گے، پنجاب کے تمام محکموں نے ٹاسک مکمل ہونے تک مکمل سپورٹ کیا، قلیل مدت میں مؤثر انداز میں پروگرام تیار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ رمضان نگہبان پیکج سے پنجاب کے ساڑھے 3 کروڑ لوگ مستفید ہوں گے، پنجاب حکومت نے مہینوں اور ہفتوں کا کام کچھ دنوں میں مکمل کیا، بدقسمتی سے پنجاب کے مستحق افراد کا کوئی ڈیٹا موجود نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ رمضان پیکج کے تقریبا 96 ہزار کے قریب راشن بیگ تقسیم ہوچکے ہیں، پیکج میں 10 کلوآٹا، 2 کلوچینی، 2 کلو گھی، 2 کلو چاول اور 2 کلو بیسن شامل ہیں، تمام چیزیں اعلیٰ معیار کی شامل کی گئی ہیں، ہم نے اب تک غیرمعیاری چیزیں فراہم کرنےوالی چارملوں کو سیل کیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ اس سے پہلے کبھی کسی حکومت نے ہوم دیلیوری کی سہولت فراہم نہیں کی، ہم نے مکمل ڈیلیوری نظام ترتیب دیا ہے، کیو آر کوڈ سے پتہ چلے گا کہ بیگ کہا دیا گیا ہے، 65 لاکھ تھیلے کیو آر کوڈ کے ساتھ فراہم کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ رمضان پیکج میں خورد برد برتنے والوں سے سختی سے نمٹا جائےگا، سی ایم مریم نواز کے نام سے ہیلپ لائن قائم کردی ہے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ٹریفک اصلاحات اور مؤثر اقدامات کا فیصلہ

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ٹریفک اصلاحات اور مؤثر اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے، سی ٹی او لاہور نے تجاوزات، غیرقانونی پارکنگ اسٹینڈز اور رانگ پارکنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے منعظم ٹریفک کے لیے زیرو ٹولرینسی پالیسی اپنانے کا حکم دے دیا۔

عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ٹریفک کی وجہ سے کوئی دشواری، پریشانی نہیں ہونی چاہیئے، تمام سپروائزی آفیسرز الصبح اورمصروف اوقات میں شاہراہوں پر موجود ہوں گے، ٹریفک جام کی شکایت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ چوک، چوراہوں سے بھکاریوں کا خاتمے کیلئے اینٹی بیگنگ اسکواڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں ماڈل روڈ سے بھکاریوں کو ہٹایا جائے گا، بے ہنگم ٹریفک، تجاوزات اور رانگ پارکنگ کی صورت میں متعلقہ آفیسر ذمہ دار ہوگا، ٹیپا اور دیگر الائیڈ محکموں سے ملکرغیر ضروری کٹس کو بند اور سائن بورڈز آویزاں کیے جائیں، بغیر لائسنس،بغیر ہیلمٹ،ون وے اور دھواں چھوڑتی گاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیا جائے، ہم نے شہریوں کےلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کرنی ہیں۔

cm punjab

Maryam Nawaz

lahore

Ramzan Package

CM Punjab Maryam Nawaz

ramadan 2024