جے یو آئی کا عید کے بعد نئے انداز میں تحریک چلانے کا فیصلہ
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے عید الفطر کے بعد انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے تحریک سے متعلق مشاورت مکمل کرلی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ جمعیت علماء اسلام اس بار مبینہ دھاندلی کے خلاف تحریک نئے انداز سے چلائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی اس بار بھی تحریک کا آغاز سندھ سے کرے گی، اس کے بعد بلوچستان، کے پی کے اور پنجاب سے ہوتے ہوئے تحریک اسلام آباد پہنچیں گی۔
احتجاجی تحریک سے متعلق ذرائع نے بتایا کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان تحریک کی خود قیادت کریں گے۔
جے یو آئی وکلا کنونشن لاہور میں ہورہا ہے
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) پنجاب کے زیر اہتمام وکلاء کنونشن آج لاہور میں ہورہا ہے
کنونشن سے مولانا فضل الرحمان، جے یو آٸی کی مرکزی قیادت اور سینٸر قانون دان خطاب کریں گے۔
ترجمان جے یو آئی حافظ غضنفرعزیز کے مطابق مولانا فضل الرحمان الیکشن دھاندلی کے خلاف تحریک کے حوالے سے اگلے لاٸحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
ترجمان جے یو آئی نے مزید کہا کہ کنونشن میں سینٸر قانون دان جے یو آٸی میں شمولیت کا اعلان بھی کریں گے، تحریک کے سلسلے میں مولانا فضل الرحمان وکلاء سے مشاورت بھی کریں گے۔
Comments are closed on this story.