Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب سے قومی اسمبلی کی خواتین کی نشستوں پر ن لیگ کی ترجیحی فہرست ختم

الیکشن کمیشن نے 9 خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے اضافی نام مانگ لیے
شائع 06 مارچ 2024 09:24am

مسلم لیگ ن کی ترجیحی فہرست ختم ہوگئی، الیکشن کمیشن نے پنجاب سے قومی اسمبلی کے لیے 9 خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے اضافی نام مانگ لیے۔

قومی اسمبلی کے لیے پنجاب سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن سے ترجیحاتی فہرست طلب کر لی گئی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی پنجاب سے ترجیحاتی فہرست مکمل پُر ہو چکی ہے، ن لیگ خواتین کی 9 خالی نشستوں کے لیے ترجیحاتی فہرست دے۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب سے قومی اسمبلی کی خواتین کی نشستوں کے لیے شیڈول جاری کر دیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار آج سے 9 مارچ تک کاغذات نامزدگی جمع کرائیں۔

مسلم لیگ ن کی خواتین امیدواروں کی اسکروٹنی 12 مارچ کو ہو گی، کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 14 مارچ تک دائر کی جاسکتی ہیں اور ٹربیونلز اپیلیں 16 مارچ تک نمٹائیں گے، کاغذات نامزدگی 19 مارچ تک واپس لیے جاسکیں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 20 مارچ کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کر دی جائے گی۔

پنجاب اسمبلی: خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست جاری

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی سے خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست جاری کر دی۔

مسلم لیگ ن کو 19 نشستیں جبکہ پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کو ایک ایک نشست الاٹ کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں اقلیتی مخصوص نشستیں بھی الاٹ کرنے کا اعلامیہ جاری

ادھر الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں اقلیتی مخصوص نشستیں بھی الاٹ کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی کو ایک ایک نشست الاٹ کی گئی ہے۔

پیپلز پارٹی کے بیاری لال، ن لیگ کے سریش کمار اور جے یو آئی کے عسکر پرویز کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا۔

PMLN

اسلام آباد

punjab assembly

reserved seats

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

women reserved seats