Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جے یو آئی کا الیکشن دھاندلی کے خلاف تحریک تیز کرنے کا مشن

سربراہ جےیوآئی دو روزہ دورہ پرآج رات لاہور پہنچیں گے
شائع 05 مارچ 2024 05:59pm

جے یو آئی کا الیکشن دھاندلی کے خلاف تحریک تیز کرنے کا مشن ،مولانا فضل الرحمن دو روزہ دورہ پر آج رات لاہور پہنچیں گے۔

ترجمان جےیوآئی پنچاب حافظ غضنفر عزیزکاکہناتھاکہ مولانا فضل الرحمن کے ہمراہ مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری اور طارق خان بلوچ بھی ہونگے۔ کل دوپہر مولانا فضل الرحمن جے یو آئی پنجاب کے وکلا کنونشن سے خطاب کرینگے۔

وکلاکنونشن میں جےیو آئی کی دیگر قیادت اور سینئرقانون دان بھی خطاب کرینگے۔

ترجمان جےیوآئی کامزیدکہناتھاکہ مولانافضل الرحمان کل شام قومی اور صوبائی اسمبلی امیدواران کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب بھی کرینگے۔

7مارچ کو سربراہ جے یو آئی صوبائی مجلس عمومی و امیدواران کے اجلاس سے خطاب کریں گے،مولانا فضل الرحمن کے دورہ لاہور کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

lahore

Fazal ur Rehman

JUIF

Election 2024