Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹریفک مسائل آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے زریعے حل کیے جائیں گے،مریم نواز

مریم نواز کا ٹریفک جام کی صورت میں وارننگ کے لئے اسکرینیں نصب کرنےکی ہدایت
شائع 05 مارچ 2024 05:16pm

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس لاہور میں ہوا، مریم نواز نے ٹریفک مسائل حل کرنے کے لئے تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا۔

سی ٹی اوعمارہ اطہرنے ٹریفک مینجمنٹ پروگرام پربریفنگ دی،مریم نواز نے ٹریفک کے مسائل کے حل کے لئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی استعمال کرنےکا فیصلہ بھی کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ موٹرسائیکل کاہیلمٹ،گاڑی میں سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر ای چالان ہوگا، مہذب معاشرے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کو اچھا نہیں سمجھا جاتا، کسی بے گناہ کی جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے،لوگوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والوں سے رعایت نہیں کی جائے گی۔

مریم نواز نے ٹریفک جام کی صورت میں وارننگ کے لئے سکرینیں نصب کرنےکی ہدایت بھی کی۔

مریم نواز نے ہدایت جاری کی کہ کسی غریب کی ریڑھی نہ اٹھائی جائے۔

اجلاس میں 31 مقامات پرعارضی تجاوزات فوری طور پرہٹانےکا فیصلہ کیا گیا،لاہورمیں 82مقامات پرروڈزانجینئرنگ اورڈیزائننگ کی اجازت دی۔

مریم نوازنے لاہور میں 28مقامات پرسڑکوں کی تعمیرومرمت کی منظوری بھی دی۔

cm punjab

Maryam Nawaz

punjab

Traffic Plan

e challan