Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی خواتین کا مخصوص نشستوں کیلئے پشاور میں احتجاج

ہمیں مخصوص نشستوں کا حق دیا جائے، خواتین کا مطالبہ
شائع 05 مارچ 2024 01:40pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والی خواتین کا مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے پشاور میں احتجاج جاری ہے۔

پی ٹی آئی خواتین نے مطالبہ کیا کہ مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے، ہمیں مخصوص نشستوں کا اپنا حق دیا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست مسترد کردی تھی۔

الیکشن کمیشن نے قرار دیا تھا کہ سنی اتحاد کونسل خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے کوٹے کی مستحق نہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی میں مذکورہ سیٹیں خالی نہیں رہیں گی اور دیگر جماعتوں کو ان کی جیتی گئی (جنرل) نشستوں کی بنیاد پر الاٹ کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی کا سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان

قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں آئینی ترمیم کیلئے ترپ کا پتہ

خیبر پختونخوا

peshawar

reserved seats

Sunni Ittehad Council

women reserved seats

pti women protest