Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل: فلسطین کی حمایت میں بینرز کے ساتھ اسٹیڈیم میں داخلے پر پابندی کی درخواست خارج

عدالت پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت دیگر کا اقدام غیر قانونی قرار دے، درخواست
اپ ڈیٹ 05 مارچ 2024 01:33pm

لاہور ہائیکورٹ میں پی ایس ایل میچ میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے بینرز کے ساتھ اسٹیڈیم میں داخلے پر پابندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی جبکہ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد حسین چھٹہ نے محسن امیر بھٹی کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ عزت فاطمہ نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ 26 فروری 2024 کو درخواست گزار قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچ دیکھنے گیا مگر اسے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے اٹھائے گئے بینر اور کپڑوں کی وجہ سے اسٹیڈیم داخل نہیں ہونے دیا گیا، سیکیورٹی حکام کا کہنا تھا آرڈر ہے کہ جب تک آپ قابل اعتراض چیزیں نہیں ہٹاتے داخل نہیں ہو سکتے، پی سی بی سمیت دیگر نے میری آذادی اظہار رائے کی خلاف ورزی کی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت دیگر کا اقدام غیر قانونی قرار دے اور فریقین کو نوٹس جاری کر کے روکا جائے کہ وہ پی ایس ایل میچز کے دوران ایسے کسی بھی عمل سے باز رہیں۔

بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی ۔

PSL

Palestine

Gaddafi Stadium

Lahore High Court

psl 9

palestine solidarity

HBL PSL 9