Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بانی پی ٹی آئی نے اتوار کو احتجاج کی کال دی ہے، شیر افضل مروت

انکوائری ہونی چاہیے 9 مئی سے کس کو فائدہ ہوا، عمران خان جلد رہا ہوں گے، علی امین
اپ ڈیٹ 05 مارچ 2024 04:05pm

اڈیالہ جیل میں آج پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان سے ملاقاتیں کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اتوار کو احتجاج کی کال دی ہے۔ جب کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ انکوائری ہونی چاہیے کہ 9 مئی سے کس کو فائدہ ہوا،بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہوں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت آج عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے ۔ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اتوار کو جو احتجاج کی کال دی وہ الیکشن کمیشن کے متنازع فیصلے کےخلاف ہے۔

انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا مینڈیٹ دیگر جماعتوں کو دے دیا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے والے کو قید کر رکھا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے میں کوئی ڈیل نہیں کروں گا۔

انکوائری ہونی چاہیئے 9 مئی سے کس کو فائدہ ہوا، عمران خان جلد رہا ہوں گے، علی امین

نومنتخب وزیراعلیٰ نے صوبائی کابینہ کے نام فائنل کرنے کے بعد حتمی منظوری کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ انکوائری ہونی چاہیے کہ 9مئی سےکس کو فائدہ ہوا، اس حوالے سے چیف جسٹس سےجوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہوں گے ، ایسانظام بنائیں گے کہ عوام کامینڈیٹ چوری نہ ہو۔

علی امین گنڈاپورکے مطابق جیل میں قید بانی پی ٹی آئی جذبہ پہلے کی طرح ہے، وہ قائم ودائم ہیں اور کہتے ہیں کہ انصاف ہوناچاہیئے۔ عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کاحق کسی کو نہیں، ہمارالیڈرحق اورسچ پرہےاللہ ہماری مددکرے گا، با بانی پی ٹی آئی انشاءاللہ جلد رہا ہوں گے۔

علی امین گنڈا پورکا کہنا تھا کہ ایسانظام بنائیں گےکہ عوام کامینڈیٹ چوری نہ ہوسکے،عانکوائری ہونی چاہیےکہ9مئی سےکن کوفائدہ ہواچیف جسٹس سےدرخواست ہے جوڈیشل کمیشن بنائیں۔ ہماری خواتین اب بھی جیلوں میں قید ہیں۔

بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچے تھے۔

ملاقات میں خیبر پختونخواہ کی سیاسی صورتحال سمیت صوبائی کابینہ کے ناموں پر مشاورت کی گئی

وزیراعلیٰ کے پی علی امین کی آمد کے موقع پر اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ کے لیے نومنتخب وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے وزراء، مشیر اور معاون خصوص کی فہرست تیار کی ہے جس پر پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں منظوری لی جائی گی۔

فہرست میں پشاور ڈویژن سے مینا خان آفریدی،قاسم علی شاہ، فضل شکور خان،تیمور سلیم جھگڑا اور میاں خلیق الرحمان فائنل کئے گئے ہیں جبکہ ملاکنڈ ڈویژن سے شفیع آللہ،شکیل خان،ڈاکٹر امجد علی،فضل حکیم اور ریاض خان کے نام شامل ہیں۔

اسی طرح ہزارہ سے تاج محمد ترند،ارشد ایوب اور مردان سےظاہر شاہ طورو فیصل ترکئی،عبدلکریم تورڈھیراور عاقب آللہ کے نام شامل ہیں، بنوں سے زاہد اللہ وزیر، کوہاٹ سے افتاب عالم ایڈوکیٹ اور چارسدہ سے عارف احمد زئی کا نام بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں

علی امین کے وزیراعلیٰ کے پی کا حلف اٹھاتے ہی پہلا حکم نامہ جاری

خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل ڈویژنل وائز فارمولا کے تحت ہونے کا امکان

pti

imran khan

peshawar

Ali Ameen gandapur

Ali Amin Gandapur

CM KP

Khyber Pakhtunkhwa Cabinet

kpk cabinet Formation