Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بہاولپور : حاصل پور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے احمدی رہنما قتل

اب تک کی تحقیقات میں احمدی رہنما کو قتل کرنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں، بہاولپور پولیس
شائع 04 مارچ 2024 11:23pm
فوٹو ــ آرٹ ورک
فوٹو ــ آرٹ ورک

بہاولپور کے ضلع حاصل پور میں نامعلوم افراد نے احمدی رہنما کو قتل کر دیا۔

بہاولپور پولیس کے ترجمان عمر سلیم نے آج نیوز کو بتایا کہ تحقیقات جاری ہیں، پولیس ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچی ہے۔

فرسٹ انفارمیشن رپورٹ کے مطابق 54 سالہ طاہر اقبال چک 84 گاؤں میں چہل قدمی کر رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے ان پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔

ایف آئی آر صدر حاصل پور تھانے میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 34 اور 302 کے تحت درج کی گئی تھی۔

بہاولپور پولیس کے ترجمان عمر سلیم کے مطابق قتل کی وجہ جاننے میں دو سے تین دن لگیں گے۔

دوسری طرف احمدیہ کمیونٹی کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اقبال کمیونٹی کے ایک فعال رکن اور رہنما تھے۔

جماعت احمدیہ کے ترجمان نے کہا کہ وہ کسی تنازعہ میں ملوث نہیں تھے اور دعویٰ کیا کہ کمیونٹی کے خلاف نفرت انگیز مہم اپنے عروج پر ہے۔

انھوں نے بیان میں کہا کہ چند روز قبل کراچی کی دستگیر سوسائٹی میں احمدیہ کی عبادت گاہ کے مینار کو لوگوں کے ایک گروپ نے منہدم کر دیا تھا۔

fire

Murder

Punjab police