Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا اسمبلی کی ایک ماہ کیلئے 159 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری

پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈاکٹرعباد اللہ صوبائی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر بن گئے
اپ ڈیٹ 04 مارچ 2024 06:27pm

خیبرپختونخوا اسمبلی نے ایک ماہ کے لیے 159 ارب روپے کےبجٹ کی منظوری دے دی۔ اس کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈاکٹرعباد اللہ صوبائی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر بن گئے، اسمبلی سیکرٹریٹ نے اعلامیہ جاری کردیا۔

وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اخراجات جاریہ کے لیے تحریک پیش کی تو پیپلز پارٹی کے احمد کریم کنڈی نے تحریک پر اعتراض کیا اور کہا کہ وزیر اعلی صوبائی حکومت نہیں ہے۔

اپوزیشن لیڈر عباد اللہ نے تجویز دی کہ کابینہ میں ایک ممبر شامل کرلیں پھر ہوسکتا ہے کیونکہ کابینہ کی منظوری کے بغیر یہ غیرقانونی عمل ہے۔

حکومتی ممبر اکبر ایوب نے کہا کہ اسمبلی کے پاس اختیار ہے اگر اسمبلی منظوری دیتی ہے تو یہ ہو سکتا ہے، جس پر ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ وزیر اعلی کابینہ کے سربراہ ہوتے ہیں اور کابینہ نہ ہونے کی صورت وزیر اعلی حکومت ہی ہے۔

جس کے بعد تحریک اسمبلی میں پیش کی گئی ممبران نے کثرت رائے سے ایک ماہ کے لیے 159 ارب روپے بجٹ کی منظوری دے دی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مشتاق غنی نے کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مخصوص نشستوں پر ڈاکہ ڈالا گیا، اگر مجبور کیا گیا تو الیکشن کمیشن کے سامنے بھی احتجاج کریں گے۔

اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا کہ ہمیں یقین ہے عدالتیں ہمارا مسئلہ حل کرے گی، اس وقت ہم اس پر بات نہیں کرتے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی، اپوزیشن لیڈر

پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈاکٹرعباد اللہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر بن گئے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ نے ڈاکٹرعباد اللہ کے اپوزیشن لیڈر کا اعلامیہ جاری کردیا۔

خیبر پختونخوا

peshawar

KPK Assembly

KP Assembly

mushtaq ghani

KPK Budget