Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

صدارتی انتخاب: آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور، محمود اچکزئی پر اعتراض لگ گیا

الیکشن کمیشن میں صدارتی انتخابات کیلئے امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی
اپ ڈیٹ 04 مارچ 2024 07:26pm

صدارتی انتخاب کے لیے اتحادی جماعتوں کے امید وار آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے نامزد صدارتی امیدوار محمود اچکزئی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض آگیا، جس کے بعد ریٹرنگ افسر نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

الیکشن کمیشن میں صدارتی انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے فاروق نائیک اور شہادت اعوان پیش ہوئے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوارمحمود خان اچکزئی کے ہمراہ علی محمد خان، عامر ڈوگر سمیت دیگر الیکشن کمیشن پہنچے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کے صدارتی امیدوار کے لیے کاغذات نامزدگی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے تھے جنہیں جانچ پڑتال کے بعد منظور کرلیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر صدارتی انتخابات کے ریٹرننگ افسر ہیں انہوں نے اسکروٹنی کے بعد سابق صدر کے کاغذات منظور کیے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا اور ان کے بطور صدارتی امیدوار کاغذات منظور کرلیے گئے۔

فاروق نائیک نے مزید کہا ہے کہ ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں، آصف زرداری دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوں گے۔

سنی اتحاد کونسل کے نامزد صدارتی امیدوارمحمود اچکزئی کے کاغذات نامزدگی پراعتراض آگیا، صدارتی امیدوار اصغر علی مبارک نے عائد کیا۔

ریٹرننگ آفسر نے دلائل کے بعد اعتراض سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن نے صدارتی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا

اے این پی کا صدارتی انتخاب میں آصف زرداری کی حمایت کا اعلان

صدارتی انتخاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب

پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پر امید ہیں اصلی ووٹوں سے محمود خان اچکزٸی کو صدر بناٸیں گے۔

علی محمد خان نے مزید کہا کہ پاکستان کے مساٸل کا حل پارلیمنٹ نے کرنا ہے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت کا انتخاب 9 مارچ کو ہوگا۔

ECP

Asif Ali Zardari

اسلام آباد

presidential election

Asif Zardari

Pakistan People's Party (PPP)

Election Commission of Pakistan (ECP)

Nomination Papers Accepted