Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی سہولت کیلئے اسمارٹ اسٹور قائم

قیدی اب گھروں سے سامان منگوانے کے بجائے جیل سے ہی لے سکیں گے
شائع 04 مارچ 2024 10:37am

پنجاب کی جیل میں قیدی اب گھروں سے سامان منگوانے کے بجائے جیل سے ہی لے سکیں گے، قیدیوں کی سہولت کے لیے اسمارٹ اسٹور بنا دیا گیا۔

کیمپ جیل لاہور میں باضابطہ طور پر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے تحت اسمارٹ اسٹور کو فعال کر دیا گیا ہے

اسٹور پر چائے،کولڈ ڈرنکس، بیکری آئٹمز،صابن سمیت ضرورت کی تمام چیزیں دستیاب ہوں گی۔

اس اقدام سے قیدی گھروں سے سامان منگوانے بجائے جیلوں سے ہی لے سکیں گے۔

قیدیوں کے پنجاب بنک میں موجودہ اکاوئنٹ سے بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے آن لائن پیمنٹ ہو سکے گی۔

lahore

prisoners

jail

Punjab police

punjab jail

smart store