Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

بہاولپور: پی ٹی آئی کی جانب سے ریلی نکالنے پر مقدمہ درج

مقدمے میں فائرنگ، املاک کو نقصان، جلاؤ گھیراؤ اور روڈ بلاک سمیت 16 ایم پی او کی دفعات شامل
شائع 03 مارچ 2024 09:15am

بہاولپور میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی ) کی جانب سے ریلی نکالنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق بہاولپور میں پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ روز نکالی جانے والی ریلی پر مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ تھانہ سول لائنز میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمے میں تمام مقامی قیادت کے علاوہ 40 افراد نامزد ہیں، جبکہ مقدمے میں 100 نامعلوم افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں فائرنگ، املاک کو نقصان، جلاؤ گھیراؤ اور روڈ بلاک سمیت 16 ایم پی او کی دفعات شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے عام انتحابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف 2 مارچ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دی گئی تھی۔

گزشتہ روز ملک بھر میں احتجاج کی کال دینے والی پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج کے دوران رہنما شہزاد فاروق سمیت 6 کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا تھا جبکہ لاہور میں احتجاج کرنے والے وکلاء کو بھی پارکنگ ایریا میں بند کرکے تالا لگا دیا گیا تھا۔

pti

FIR

lahore

bahawalpur

pti rally

PTI protest

pti workers protest