Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوشہرہ : بھائی نے بھائی اور بھتیجے کو موت کے گھاٹ اتار دیا

ملزم ناصر کو رنج تھا کہ اس کے بھائی نے گزشتہ ماہ اس کے بیٹے کو قتل کیا، پولیس
شائع 02 مارچ 2024 09:18pm
فوٹو۔۔ فائل
فوٹو۔۔ فائل

خیبرپختونخوا کے شہر نوشہرہ میں بھائی نے بھائی اور بھتیجے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ نوشہرہ کے علاقہ ستار کالونی میں پیش آیا ہے، ملزم ناصر کو رنج تھا کہ اس کے بھائی نے گزشتہ ماہ اس کے پانچ سالہ بیٹے کو قتل کیا ہے۔

ملزم ناصر کے پانچ سالہ بیٹے کو گزشتہ ماہ دریائے کابل کے کنارے بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ملزم ناصر نے ہفتے کو اپنے سگے بھائی بہادر اور ان کے بیٹے پر اندھا دھند فائرنگ کردی، گولیاں لگنے کے باعث بلادر ولد بہادر اور ان بیٹا موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

واقعہ کے بعد لاشوں کو پوسمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔

firing

خیبر پختونخوا

Murder

KPK Police